ویڈیو:ناروے میں آگ سے 100 گھر راکھ 

Jul 18, 2026 | 10:50:AM
ویڈیو:ناروے میں آگ سے 100 گھر راکھ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ناروے میں آگ لگنے سے 100 سے زائد مکانات جل گئےہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کے شہر ڈرامن  میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 100 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تیز ہوا کے باعث آگ نے قریبی جنگل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

 آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور  60 سے زائد رضا کار ہیلی کاپٹر  کی مدد سے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام نے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے اور ابھی تک کسی بھی شخص کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جس کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پیرو میں خوفناک بس حادثہ، 14 ہلاک، 5 زخمی