آج کا تعلیمی معیار نمبروں کی دوڑ بن چکا ہے:ماہرِ تعلیم رائید افضل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معروف ماہرِ تعلیم رائید افضل نے ’’مارننگ وِد فضا ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے موجودہ تعلیمی نظام، تخلیقی صلاحیتوں اور والدین و اساتذہ کی ذمہ داریوں پر اہم نکات پیش کردیئے۔
معروف ماہرِ تعلیم رائید افضل نے ’’مارننگ وِد فضا ‘‘میں میزبان فضاعلی کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میری ڈگری آج تک کسی نے نہیں دیکھی، پھر بھی میں انٹرنیشنل لیول پر کام کر چکا ہوں۔
رائید افضل نے کہاکہ آج کا تعلیمی معیار نمبروں کی دوڑ بن چکا ہے جبکہ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بچوں کی قدرتی صلاحیتوں کو پہچانیں اور انہیں نکھاریں، تخلیقی صلاحیت (creativity) کوئی معجزہ نہیں بلکہ ایک مسلسل تربیتی عمل ہے جو 80 فیصد بچوں میں ابتدائی عمر میں پیدا ہو سکتا ہے بشرطیکہ اُن کی صحیح رہنمائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مڈل کلاس اورسفیدپوش طبقہ خواہشوں کا گلا گھونٹ کر زندگی گزارتا ہے،کاشف فراز
انہوں نے والدین اور اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچے کاپی پیسٹ مشین نہ بنیں، انہیں سوال کرنے، سوچنے اور فیصلے لینے کی آزادی دیں۔
انہوں نے ایک دلچسپ تجویز بھی دی کہ ایک ایسی ویب سائٹ ہونی چاہیے جو والدین کو بتا سکے کہ ان کا بچہ creative ہے یا نہیں، اور کس سمت میں اُس کی مہارت ہے، ہم ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے تعلیمی نظام میں انقلاب لا سکتے ہیں بشرطیکہ نیت تربیت ہو نہ کہ صرف گریڈ۔