مڈل کلاس اورسفیدپوش طبقہ خواہشوں کا گلا گھونٹ کر زندگی گزارتا ہے،کاشف فراز

Jul 18, 2025 | 16:43:PM
مڈل کلاس اورسفیدپوش طبقہ خواہشوں کا گلا گھونٹ کر زندگی گزارتا ہے،کاشف فراز
کیپشن: کاشف فراز’’مارننگ ودفضا‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے ّ
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ماہر نفسیات کاشف فرازنے24نیوزکے پروگرام ’’مارننگ وِد فضا ’’میں گفتگو  کے دوران سفید پوش مڈل کلاس طبقے کے اندرونی کرب کو بے نقاب کرتے ہوئے ایسی حقیقت بیان کردی جو اکثر زبانوں پر نہیں آتی۔
 کاشف فراز نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ غریب مانگ لیتا ہے،امیر کے پاس بہت کچھ ہے،مڈل کلاس اور سفید پوش طبقہ معاشی مسائل کی چکی میں روز پستا ہے مگر وہ کسی کے آگے دستِ سوال دراز نہیں کر سکتا ، وہ اپنی حسرتوں ، خواہشوں کا گلا گھونٹ کر زندگی گزارتا ہے  مگر اسکے کرب  اور اذیت کا کوئی اندازہ نہیں کرتا ، نہ ہی حکومت یا کوئی رشتہ دار اس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔
  گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی قمیض سے ایک پرانا، کئی بار رَفو ہوا کپڑا دکھایا اور کہایہ صرف کپڑا نہیں، ہماری زندگی کی نمائندگی کرتا ہے، ہر رفو، ہر ٹانکا ایک سمجھوتے کی کہانی ہے، مڈل کلاس وہ طبقہ ہے جو نہ تو ہاتھ پھیلانا جانتا ہے، نہ ہی اُسے کوئی سہارے کی امید ہوتی ہے، وہ معاشی، نفسیاتی اور سماجی دباؤ کے درمیان گھرا ہوا ہے، مگر اس کی خاموشی کو اکثر کمزوری سمجھ لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی فلم22اگست کوریلیزہوگی
 کاشف فراز نے کہا کہ جب تک اس طبقے کو ریلیف نہیں ملے گا، معاشرہ حقیقی ترقی کی جانب نہیں جا سکتا، ان کے جذباتی اظہار نے محفل میں موجود افراد کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا کہ شاید ہم نے اس طبقے کی خاموش تکلیف کو سننے کی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی۔