ملتان، سٹیج اداکارہ مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج

Jul 18, 2025 | 09:50:AM
ملتان، سٹیج اداکارہ مبینہ طور پر اغوا، مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان میں مسکان نامی سٹیج اداکارہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

ملتان میں مسکان نامی سٹیج اداکارہ کو ولید نامی شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پراغواء کر لیا۔

 اداکارہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف ائی ار کے مطابق ملزمان نے اسٹیج اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گھر سے باہر بلایا۔

گھر سے باہر نکلتے ہی ملزمان  خاتون کو گھسیٹ کر گاڑی میں بیٹھاکر لے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:حمیرا اصغر قتل کیس میں ایک کے بعد ایک انکشاف ہونے لگا

خاتون کے مبینہ اغواء ہونے سے قبل ریکارڈ کی ہوئی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔

ویڈیو میں سٹیج ایکٹریس مسکان کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری فیملی کو ولید جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔