پنجاب میں رین ایمرجنسی،سینئرتجزیہ کار سلیم بخاری نے اداروں  کی کارکردگی پر سوالات اُٹھا دئیے

Jul 18, 2025 | 00:22:AM
پنجاب میں رین ایمرجنسی،سینئرتجزیہ کار سلیم بخاری نے اداروں  کی کارکردگی پر سوالات اُٹھا دئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فرخ احمد) ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 124 افراد جاں بحق، پنجاب میں رین ایمرجنسی  کی صورتحال پر  سینئر تجزیہ کار  سلیم بخاری نے اداروں  کی کارکردگی پر سوالات اُٹھا دئیے۔

سلیم بخاری نے موجودہ صورتحال سے متعلق  رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ  اس  ذمہ دار  کسی نہ کسی پر تو عائد ہوتی ہے آخر   ان حالات کا اندازہ کرنا اور  انتطامات کر لیا جاتا تو  اتنے بڑے  جانی نقصان سے بچا جا سکتا تھا،اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر حکومت   کا ایک لیول ہوتا ہے ایسی قدرتی افات سے نبٹنے کا لیکن اگر مناسب وقت پر انتطامات کر لیے جائیں تو   شاید آج یہ صورتحا ل نہ ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھیں کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ  سے جب بارشوں کی تباہی پر بات کی تو انہوں نے یہ کہ کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کی کہ نیو یارک اور  نیو جرسی   میں بھی تو ایسے ہی حالات  ہیں  جو کہ کسی بھی طرح سے مناسب نہیں تھا،اس طرح سے اپنا دامن چھڑانا  حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا ہے۔

سلیم بخاری نے فوج کےکردار اور ریسکیو کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ  بیشک پاک فوج ملک کا ہی ادارہ ہے  اور اس ادارے نےہمیشہ قدرتی آفات میں گھری اس عوام کی خدمت میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے لیکن  قدرتی افات سے نبٹنے کے لیے جو ادارے بنائے گے ہیں  وہ کہاں ہیں اگر وہ سارا سال تیاری کرتے رہیں تو عوام کو ان حالات کا اتنی بری  طرح سے نقصانات نہ اٹھانے پڑیں اور اپنی جانو ں کے علاوہ اپنے گھر اور جانوروں سے ہاتھ نہ دھونے پڑیں۔

 پروگرام میں سلیم بخاری نے عالمی سیاست اور مشرق وسطیٰ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ اسرائیل کبھی بھی امریکہ کی اشیرباد کے بغیر  کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کرتا، چاہے وہ غزہ ہو ایران ہو لبنان یا اب شام، ایک طرف تو غزہ جنگ بندی کی باتیں ہو رہی ہیں مزاکرات کے کئے دور ہو چکے ہیں   اور اب شام پر اسرائیلی حملے کی میں بھی امریکہ  کی اشیرباد شامل تھی اور اس میں کوئی نہ کوئی امریکی مصلحت یا  منصوبہ بندی ضرور ہے۔

 صدر ٹرمپ پاکستان کا دورہ کریں گےلیکن کیوں؟

سلیم بخاری نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ  کے دورہ پاکستان کی خبروں کے حوالے سے بھی بات کی، اس حوالے سے انہوں نے اپنی  رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 18ستمبر کو بھارت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر دورہ پاکستان متوقع ہے،امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے پیش نظر تیاریاں شروع کردی گئیں۔

اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار سلیم  بخاری  نے دعویٰ کیا کہ مجھے جس ذریعے سے خبر ملی ،انہوں  نے   مشاہد حسین سید کا حوالہ دیا ا ور کہا کہ مجھے ان کی اطلاع پر یقین ہے،امریکی صدرٹرمپ چند گھنٹے کے لئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ لیکن اس دورے کے مقاصد کیا ہوں گے وہ ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔