محرم الحرام پر سرکاری ملازمین کو 3 چھٹیاں ہونگی

Jul 18, 2023 | 22:39:PM
محرم الحرام پر سرکاری ملازمین کو 3 چھٹیاں ہونگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظرنہیں آیا لہٰذا یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی بروز ہفتے کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح رواں سال بھی یوم عاشور کے موقع پر 9 اور 10 محرم کو سرکاری سطح پر چھٹی ہو گی۔ اس بار 9 محرم الحرام بروز جمعہ جبکہ  10 محرم الحرام ہفتے کو ہوگی، تاہم جمعہ اور ہفتہ کے روز سرکاری طور پر چھٹی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم عاشور کب ہو گا؟ رویت ہلال کمیٹی نے بتا دیا

جمعہ اور ہفتہ کو سرکاری چھٹی کے ساتھ اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے مزے لے سکیں گے۔

خیال رہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے.