برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی 

Jul 18, 2023 | 10:22:AM
 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 21 روپے سستا ہو گیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 21 روپے سستا ہو گیا ہے۔ 

مرغی کا گوشت 21 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  582 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گورنر کے پی کے غلام علی بھی بھتہ خوروں سے محفوظ نہ رہے، اہم انکشاف سامنے آ گیا

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2 روپے اضافے سے انڈوں کی قیمت 257 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7590 روپے میں فروخت  ہوگی۔