وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، ن لیگ کا تحریک انصاف نظریاتی گروپ سے رابطے کا فیصلہ

Jul 18, 2022 | 21:41:PM
وزیراعلیٰ پنجاب ،انتخاب، ن لیگ ،تحریک انصاف نظریاتی گروپ ،رابطے کا فیصلہ
کیپشن: مسلم لیگ ن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ سیاسی محاذ پر بھرپور مقابلہ کرے گی۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف نظریاتی گروپ سے بھی رابطہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں لیگی قیادت نے نئے پارٹی بیانیے کے لیے رائے عامہ ہموار کرنے کی تجویز دی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کا ساتھ دے گی؟ بڑے سرپرائز کی تیاری

دوسری جانب 22 جولائی کو وزیراعلیٰ کے انتخاب میں پھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ن لیگ نے اسمبلیوں سے استعفے کے آپشن پر بھی غور کیا لیکن فی الحال اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔