ہاتھی دھماکہ خیز مواد نگل گیا ، پھر کیا ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی ریاست اڑیسا میں دھماکا خیز مواد کھانے والا ہاتھی دوران علاج چل بسا، افسوسناک واقعہ ڈھینکانال میں پیش آیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد کھانے سے شدید زخمی ہاتھی کپلاہ ایلیفینٹ ٹریٹمنٹ سینٹر میں زیرِ علاج تھا جو آج ہلاک ہوگیا ہے۔
ہاتھی کی حالت تیزی سے بگڑنے کے بعد اسے ہاتھیوں کے بچاؤ کیلئے خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی کے ذریعے سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔
محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق ہاتھی زخموں کی شدت کے باعث کھڑا ہونے سے قاصر تھا جس کی وجہ سے اسے کرین کی مدد سے ریسکیو گاڑی میں لادا گیا۔
مزید پڑھیں:سرکاری گندم کی ترسیل میں تاخیر ، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ
مسلسل طبی امداد کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ہاتھی بنٹالا جنگلاتی علاقے میں پتھر گڈا ساہی کے قریب تشویشناک حالت میں دیکھا گیا تھا۔
اس نے 5 سے 6 دن پہلے کوئی دھماکا خیز مواد کھا لیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔
حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہاتھی کے منہ کے اندر گہرے زخم آئے تھے۔
واقعہ شکاریوں کی جانب سے بچھائے گئے کسی جال کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم اصل حقائق جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔