محسن نقوی نے ہر شعبے میں بے مثال اور غیرمعمولی سپیڈ سے کام کیا، صدر چیمبر آف کامرس لاہور

Jan 18, 2024 | 22:14:PM
محسن نقوی نے ہر شعبے میں بے مثال اور غیرمعمولی سپیڈ سے کام کیا، صدر چیمبر آف کامرس لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے ہر شعبے میں بے مثال اور غیرمعمولی سپیڈ سے کام کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے لاہور بزنس مین ایسوسی ایشن فار ری ہیبلیٹیشن آف دی ڈس ایبلڈ کی جانب سے منعقدہ تقریب ” LABARD ایوننگ“ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس کاشف انور نے مزید کہا کہ محسن سپیڈ سے چلتے رہے تو پاکستان بہت آگے چلا جائے گا، خصوصی لوگوں کو مانگنے کی بجائے مالی خود انصاری کی راہ میں گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خصوصی افرا د کیلئے کام کرنے والے لوگ بہت خاص ہوتے ہیں، پرویزملک جیسے مخلص لوگ نایاب ہیں،ان کا کوئی ثانی نہیں، مجھے یقین ہے کہ پرویز ملک اللہ کی رحمت کی چھاؤں میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: مالی سال 2023 تجارت کے لحاظ سے بہترین ثابت

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 35 ہزار ممبر اگر 100 روپے ماہانہ دیں تومزید ڈونیشن کی ضرورت نہیں رہتی۔ لیبارڈ کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے جس قدر ممکن ہوسکا ضرور کیا جائے گا۔

تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، ڈی جی سوشل ویلفیئر اور سماجی و کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔