مالی سال 2023 تجارت کے لحاظ سے بہترین ثابت

Jan 18, 2024 | 19:08:PM
مالی سال 2023 تجارت کے لحاظ سے بہترین ثابت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )پاکستان کیلئے مالی سال 2023 تجارتی لحاظ سے بہترین ثابت ، دوسری سہ ماہی کی برآمدات میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ ۔

تفصیلات کےمطابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برآمدات میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ  ہو اہے ، اکتوبر سے دسمبر 2023 تک برآمدات 8 ارب ڈالرز رہیں ،گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات 7  ارب ڈالرز کے لگ بھگ تھیں ، پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے نکال لیا گیا ہے ،گزشتہ 3ماہ میں ایک ارب ڈالرز کی اضافی برآمدات کی گئی ہیں ۔ 

 وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ اضافی برآمدات سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا ہے ، دسمبر میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 397 ملین ڈالرز سرپلس رہا ،کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 77 فیصد کمی ہوئی ہے ،جب نگراں حکومت آئی تو کرنٹ اکاونٹ خسارہ 81 کروڑ ڈالرز تھا ،ملکی برآمدات کو بڑھا کر معاشی مسائل کو حل کیا جارہا ہے ،ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،انڈسٹریل اور ایکسپورٹ ایڈووائزری کونسلز قائم کردی گئی ہیں ،تمام اسٹیک ہولڈرز برآمدات میں اضافے کی مشترکہ کوششیں جاری رکھیں ۔