نو بیاہتا جوڑا شادی کے روز تھانے پہنچ گیا، پولیس کا بہترین ویلکم

Jan 18, 2024 | 19:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر ڈوگر ) شادیوں کے فوٹو شوٹ تھانوں میں ہونے لگے ، نوبیاہتا جوڑا مظفرگڑھ  کے تھانہ سٹی میں فوٹو شوٹ کیلئے پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں نوبیاہتا جوڑے نے ماڈل تھانہ سٹی کی عمارت میں فوٹو شوٹ کروایا، اس حوالے سے دُلہا عبدالصمد نے کہا کہ تھانہ سٹی کی خوبصورت عمارت دیکھ کر ایس ایچ او سے فوٹو شوٹ کی اجازت لی،عبدالصمد نے کہا کہ ایس ایچ او نے اجازت دی اور فوٹو شوٹ کے لیے ہمارا استقبال کیا،پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانے کی خوبصورتی دیکھ کر فوٹو شوٹ کی اجازت طلب کی گئی تھی، جوڑے کے اصرار پر تھانے میں فوٹو شوٹ کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک عہدوں سے مستعفی ہوگئے