بانی پی ٹی آئی کا دل نہیں لگ رہا:رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے وہاں ان کا دل نہیں لگ رہا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن جیل میں اے ون ہے، علاج بھی بہترین ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام کی کال دی اس کے لیے ان کی کیا تیاری تھی؟ بانی پی ٹی آئی 8 فروری کو بھی اس یقین میں تھے کہ پورا ملک جام ہوجائے گا، یہ عید کے بعد تحریک کی بات کرتے ہیں اس سے کچھ بھی نہیں ہونے والا۔
رانا ثناء نے کہا کہ جس طرح کے انھوں نے دھرنے دیے اس سے بہتر تھا نہ دیتے، ایسے احتجاج اور دھرنوں سے شاید پی ٹی آئی کے ساتھ سازش ہورہی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہو رہی ہے یا یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ ڈی چوک کے بجائے سنگجانی چلے جائیں، آپ سے بات ہوگی، یہ سنجیدہ کوشش تھی، تحریک انصاف یا شاید بانی پی ٹی آئی نے انکار کیا، ان کو ایک طرف سے فیڈ کیا جا رہا تھا کہ بس انقلاب آنے کو تیار ہے۔
محسن نقوی ان کے ساتھ براہ راست گفتگو میں شامل تھے کہ ڈی چوک نہ جائیں، بانی پی ٹی آئی پہلے اس بات پر رضا مند ہوئے پھر اس بات سے پیچھے ہٹ گئے۔
رانا ثناء نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تب بھی بشریٰ بی بی فیصلے کرتی تھیں، ثبوت موجود ہیں اب بھی بشریٰ بی بی نے جو کہا وہی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی اقدامات امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:عاصم افتخار