رمضان کریم کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) و فاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران وفاقی سرکاری اداروں کے اوقاتِ کار جاری کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ہفتہ میں پانچ دن کام کرنے والے اداروں میں دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ہ ہفتہ میں 6 دن کام کرنے والے وفاقی اداروں کے دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
رمضان کریم کے دوران جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے دن تک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان اوقات کا اطلاق رمضان المبارک کے دوران فوری طور پر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیئے: سینئیرصحافی، 24نیوز انگلش کے اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر طاہر نصیر ڈوگر اللہ کو پیارے ہو گئے