ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ لازمی قراردیدی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 50 واں اجلاس ہوا جس میں تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سندھ بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بغیر تربیت لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں 5 سال میں ایک لاکھ ڈرائیورز کو تربیت اور لائسنس دینے کا ہدف دیا گیا،اس کے علاوہ ماحولیاتی سیاحت اور جنگلات کے تحفظ کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے اس موقع پرکہا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت دے کر بیرون ملک روزگارکےمواقع فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کرانے کا اعلان
مراد علی شاہ نے ماربل سٹی کراچی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پر تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔