اپوزیشن نے عمران خان کی صحت کے تناظر میں 5 مطالبات پیش کردیئے

Feb 18, 2026 | 09:55:AM
 اپوزیشن نے عمران خان کی صحت کے تناظر میں 5 مطالبات پیش کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے تناظر میں 5 مطالبات پیش کردیئے۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس اور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا ہے۔
 پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد کا اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس کے اعلامیے میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے حکومت کے سامنے 5 مطالبات رکھے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق بانی تک ذاتی معالجین کی رسائی، طبی رپورٹس کی فراہمی، مسلسل طبی نگرانی اوربانی کے ذاتی معالجین کو ملاقات کرکے آزادانہ طبی رائے کا حق دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سحرو افطارمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم، گیس بھی بلاتعطل فراہم ہوگی
 علاج میں تاخیر پر جوابدہی اور آئندہ ایسا نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔