سحرو افطارمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم، گیس بھی بلاتعطل فراہم ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک میں سحرو افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا حکم دےدیا ۔
وفاقی وزیراویس لغاری نے پاور ڈویژن کے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزیرپاورکاکہنا ہے کہ لوڈمینجمنٹ سحر و افطار کے علاوہ باقی اوقات میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کی آمدکے پیش نظرلاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ
دوسری جانب سوئی سدرن اور سوئی ناردرن نے بھی رمضان المبارک میں صبح 3 بجے سے رات 10:30بجے تک گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔