تیزرفتار کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Feb 18, 2024 | 13:13:PM
سیالکوٹ میں ڈسکہ تھانہ صدر کی حدود آدمکے اسٹاپ کے قریب تیزرفتار کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں ڈسکہ تھانہ صدر کی حدود آدمکے اسٹاپ کے قریب تیزرفتار کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 چچا زاد بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق کار سوار 5 کزنز شادی سے فارغ ہوکر سمبڑیال جا رہے تھے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی اور دکان جا ٹکرائی۔

مزید پڑھیں:  نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس کیخلاف ملک گیر کارروائی،15 کروڑ کے سگریٹس ضبط

جاں بحق  ہونے والے افراد کی شناخت بلال، انس، اعماز اور دانش احسن کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے دانش کی چند روز بعد شادی ہونا تھی۔