نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس کیخلاف ملک گیر کارروائی،15 کروڑ کے سگریٹس ضبط

Feb 18, 2024 | 12:57:PM
نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس کیخلاف ملک گیر کارروائی،15 کروڑ کے سگریٹس ضبط
کیپشن: فائل فوٹونان ڈیوٹی پیڈ  اور جعلی سگریٹس فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر کے شعبہ ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے دو روزہ کاروائیوں کے دوران 15 کروڑ کے سگریٹس ضبط کر لیے۔  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نان ڈیوٹی پیڈ  اور جعلی سگریٹس فروخت کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر کے شعبہ ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے دو روزہ کاروائیوں کے دوران 15 کروڑ سے زائد سگریٹس ضبط کر لیے۔  

تفصیلات کے مطابق ضبط شدہ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس میں مختلف مقامی اور غیر ملکی برانڈز شامل  ہیں۔  مختلف پان شاپس ، کیفے و دیگر مقامات سے 6 لاکھ 79 ہزار سے زائد پیکٹس ضبط کیے گئے ہیں۔ ضبط شدہ نان ڈیوٹی سگریٹس کی مالیت تقریبا 15 کروڑ 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں:  لیاقت علی چھٹہ کے پیچھے کون سے کردار ہیں؟مطیع اللہ خان کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر کی ہدایت پر فوجداری کی جانب سے غیر قانونی سگریٹس تیار کرنے اور نقل و حمل کرنیوالوں کیخلاف  کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔