سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ 

Feb 18, 2023 | 18:01:PM
سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ 
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر مہنگاہوکر 1843 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ، عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہونے لگے، ایک تولہ سونا 2800 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 96 ہزار روپے پر پہنچ گئی ،10 گرام سونا 2400 روپے اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 38 روپے پر پہنچ گیا ۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 2130 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، مبینہ خودکش خاتون گرفتار