کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنیوالے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

Feb 18, 2023 | 16:01:PM
کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے
کیپشن: کراچی پولیس آفس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

جمعے کو کراچی کی شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 3 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشت گرد چوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا کرنے والا دہشت گرد زالا نور شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھتا تھا جب کہ سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد کفایت اللہ لکی مروت کا رہائشی تھا۔

تیسرے دہشت گرد مجید کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل سے ہے۔