میونخ سکیورٹی کانفرنس: بلاول بھٹو کی چینی ہم منصب سے ملاقات

Feb 18, 2023 | 13:08:PM
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی اور عالمی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی
کیپشن: بلاول بھٹو،چینی ہم منصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی اور عالمی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے مل کر خوشی ہوئی، ان سے علاقائی اور عالمی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی ہر دور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ ہے، پاکستان اور چین علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کےلیے آل ویدر اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں۔