پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ کا وقت تبدیل کر دیا گیا

Feb 18, 2021 | 18:39:PM
 پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ کا وقت تبدیل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپرلیگ6 کے افتتاحی میچ کا وقت تبدیل کردیاگیا،افتتاحی میچ نیشنل سٹیدیم کراچی میں 8 بجے کھیلا جائے گا،پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان شیڈول ہے، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 6 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ٹکٹوں کی آن لائن فروخت بھی شروع ہو چکی ہے، جبکہ پاکستان سپر لیگ کیلئے براڈکاسٹ پلان تیاربھی کرلیاگیا جس میں معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرزمیدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔ معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثنا میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کےسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔ تاہم نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اورانگلینڈ کے ڈیوڈ گاور صرف کراچی لیگ میں کمنٹری کے لیے دستیاب ہیں۔ بیس فروری سے شروع ہونے والی کراچی لیگ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔دس مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہنے والی لاہور میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی اور زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل جوائن کرلیں گے۔