حکومت سینٹ الیکشن کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے،شیری رحمان

Feb 18, 2021 | 15:03:PM
حکومت سینٹ الیکشن کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے،شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک جرم چھپانے کیلئے دوسری غلطی کرنےجا رہی ہے،  اپنے ارکان اسمبلی کو قابو میں رکھنے کیلئے الیکشن کو متنازعہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کا فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت سینٹ الیکشن کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ان کے اپنے ارکان نہیں ہیں۔حکمران جماعت نے گھناؤنا کھیل شروع کیا ہے، اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا، اپنے ارکان اسمبلی کو قابو میں رکھنے کیلئے الیکشن کو متنازعہ بنایا گیا۔اس موقع پر فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں صدارتی آرڈیننس زیر سماعت ہے، عدالت نے فیصلہ کیا کہ سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوگا تو آرڈیننس کی کوئی وقعت نہیں رہے گی۔