نیب اور نائجیریا کے انسدادِ کرپشن ادارے (EFCC) کے درمیان اہم معاہدہ

Dec 18, 2025 | 18:25:PM
نیب اور نائجیریا کے انسدادِ کرپشن ادارے (EFCC) کے درمیان اہم معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیب اور نائجیریا کے انسدادِ کرپشن ادارے (EFCC) کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔

قطر میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور ای ایف سی سی، نائجیریا کے ایگزیکٹو چیئرمین، مسٹر اولانی پیکون اولوکوئیوڈ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔

پاکستان اور نائجیریا نے کرپشن اور مالیاتی جرائم کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم کیا۔

 چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ عالمی سطح پر احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا تھا کہ معاہدے کا مقصد تحقیقاتی اور قانونی کارروائی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ سرحد پار کرپشن کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے، انصاف کی فراہمی اب سرحدوں کی قید سے آزاد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ہدایتکار کا 4سالہ بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: