نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ ؛صارفین کو کنکشن دینےپرخودساختہ پابندی عائد

Dec 18, 2025 | 15:31:PM
نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ ؛صارفین کو کنکشن دینےپرخودساختہ پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپراء)لیسکونےنیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کےتحت صارفین کو کنکشن دینےپرخودساختہ پابندی لگادی ۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نےنیٹ میٹرنگ ریگولیشنزمیں تبدیلی کا عمل مکمل ہونےسےقبل ہی پابندی لگا دی ہے۔
 وفاق کی ہدایت پرنیپرانےنیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترمیم کرنے کیلئے ورکنگ کا آغاز کیا،تاہم ترمیم کیلئے ورکنگ کا آغاز ہونے کیساتھ ہی کنکشن دینے پر خودساختہ پابندی لگادی گئی  ہے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا قوانین کے تحت ترمیم کی منظوری تک لیسکو کنکشنز پر پابندی نہیں لگا سکتی، لیسکو نے تمام دفاتر میں موجود فائلز پر مزید محکمانہ کارروائی کرنے سے روک دیا،صارفین کو نیپرا سے بجلی کی پیداوار کا لائسنس ملنے کے باوجود کنکشنز روک دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں سے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ
 ذرائع کے مطابق لائسنس کے اجراءکے بعد صارفین کو میٹرز کیلئے ڈیمانڈ نوٹس دینے سے بھی روک دیا گیاہے ،لیسکوکےزبانی احکامات کی روشنی میں عملی طور پر نیٹ میٹرنگ پر پابندی لگ گئی ہے۔