گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں سے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں نومبر کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 318ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 35.5فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ سال نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کاحجم 235ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، اکتوبرکے مقابلے میں نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر0.8فیصدکااضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے کوریلیف دینے کی کوشش کریں گے:وزیرمملکت خزانہ
اکتوبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بنکوں کی جانب سے 315ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جونومبرمیں بڑھ کر318ارب روپے ہوگئے۔