کرایہ داروں کے اندراج کیلئے ایپلی کیشن متعارف

Dec 18, 2025 | 14:21:PM
کرایہ داروں کے اندراج کیلئے ایپلی کیشن متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ پولیس نے صوبے میں کرایہ داروں سے متعلق معلومات کے اندراج کے لیے آن لائن رجسٹریشن ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے ۔

 اسی سلسلے میں سندھ پولیس نے صوبے میں کرایہ داروں سے متعلق معلومات کے اندراج کے لیے آن لائن رجسٹریشن ایپلیکیشن متعارف کروائی ہے۔

کرایہ داروں کے اندراج کیلئے یہ ایپلی کیشن سندھ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پردستیاب ہے، جہاں مالکان اپنے کرایہ داروں کی معلومات کا اندراج باآسانی کر سکتے ہیں۔

 کرایہ داری ایکٹ کے تحت مالک مکان اپنے کرایہ داروں کی معلومات متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دینے کے پابند ہیں۔

پہلے مالک مکان کو کرایہ داروں کے ساتھ پولیس اسٹیشن جاکر معلومات کا اندراج کروانا پڑتا تھا، تاہم اب  ویب سائٹ کے ذریعے کرایہ دار اور مالکان گھر بیٹھے آن لائن قانونی رجسٹریشن کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: جرائم کا ذمہ دار کون؟ سابق وزیر داخلہ اور موجودہ وزیر اعلیٰ کے متضاد دعوے

ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کا ٹرسٹ منصوبہ ریزیڈنشل ایکٹ کے تحت محفوظ رجسٹریشن فراہم کرتا ہے۔

ٹرسٹ ویب سائٹ سے کرایہ داروں کی شناخت سمیت نہ صرف ٹریکنگ مؤثرہوگی بلکہ شہری تحفظ میں بھی اضافہ یقینی ہے۔

 پولیس اسٹیشن آئے بغیر کرایہ دار کی رجسٹریشن کے حوالے سے ٹرسٹ ویب سائٹ شہریوں کے لیے ایک سہولت اور وقت کی بچت بھی ہے۔

ٹرسٹ ویب سائٹ کی بدولت ’’تصدیق شدہ کرایہ دار، محفوظ محلہ‘‘  سندھ پولیس کا ایک جدید اقدام ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کا ٹرسٹ سسٹم، شفاف اور ڈیجیٹل کرایہ دار رجسٹریشن کی جانب اہم قدم ہے۔

شہری آگے بڑھیں اور ایک محفوظ اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں پولیس کا ساتھ دیں۔