اے آئی سے تیار فلم ’’دی نیکسٹ صلاح الدین ‘‘کل نمائش کیلئے پیش ہوگی

Dec 18, 2025 | 11:13:AM
 اے آئی سے تیار فلم ’’دی نیکسٹ صلاح الدین ‘‘کل نمائش کیلئے پیش ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اے آئی کی مدد سے تیار کردہ فلم’’ دی نیکسٹ صلاح الدین‘‘ 19 دسمبر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے پروڈیوسر، لکھاری اور ڈائریکٹر فرحان صدیقی نے پریس کانفرنس میں اس پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی سینما کے لیے ایک بے مثال تجربہ ہے،یہ فلم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر تخلیق کی گئی ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر کے ناظرین تک امن، وقار اور انسانی حقوق کا پیغام پہنچانا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ فلم کی تیاری میں مصنوعی ذہانت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جس میں سکرپٹ، بصری ترتیب اور کرداروں کی تخلیق سب اے آئی کے ذریعے انجام دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسکر ایوارڈز2029 سے یوٹیوب پر نشر ہوں گے
فرحان صدیقی نے مزید کہا کہ یہ پاکستانی سینما کے لیے ایک بالکل نیا تجربہ ہے، اور’’ دی نیکسٹ صلاح الدین‘‘ نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی طرف ایک حوصلہ مند قدم ہے۔