اسلام آباد کا اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ 77 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل،محسن نقوی کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)اسلام آباد کااقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ حیرت انگیز رفتار اور اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ صرف 77 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے، پراجیکٹ کے اطراف تین ہزار نئے پودے اور درخت بھی لگا دیے گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے پراجیکٹ کا دورہ کیا جبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیر داخلہ نے فلائی اوور کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی معیار کو سراہا اور 77 روز میں منصوبے کی تکمیل پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پوری ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔
محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور بہترین انتظامات کی ہدایت جاری کی، پراجیکٹ کے اطراف تین ہزار پودے اور درخت لگانے پر سی ڈی اے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
حیرت انگیز رفتار اور اعلی ترین معیار سے اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ صرف 77 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 18, 2025
پراجیکٹ کے اطراف 3 ہزار نئے پودے و درخت لگا دئیے گئے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رات گئے پراجیکٹ کا دورہ
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی ہمراہ تھے
وزیر داخلہ محسن… pic.twitter.com/lCqJLEb4Cc
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اقبال فلائی اوور راولپنڈی اور اسلام آباد کا مرکزی جنکشن پوائنٹ ہے،فلائی اوور سے راولپنڈی/راوت اور لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو سہولت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی:صدرٹرمپ
محسن نقوی نے کہا کہ فلائی اوور سے روزانہ تقریباً 100,000 مسافروں کو سہولت فراہم ہوگی۔
چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔