سندھ سرکار کا کرسمس اور یوم قائد پر چھٹیوں کا اعلان

Dec 18, 2023 | 18:44:PM
سندھ سرکار کا کرسمس اور یوم قائد پر چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ سرکار نے یوم قائد پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کے روز عام سندھ بھر میں چھٹی ہوگی ، پیر کے روز تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر  بند رہیں ،بلدیاتی کاونسلز اور دیگر اتھارٹیز میں بھی چھٹی ہوگی ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ 

دوسری جانب 26 دسمبر کو یوم کرسمس  کے حوالے سے مسیح برداری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے بھی عام تعطیل کا اعلان  کیا گیا ہے ، تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں عام تعطیل ہوگی ،عام تعطیل کا اطلاق صرف مسیح برادری کے ملازمین کیلئے ہوگا ۔ 
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ