عوام میں مقبولیت کم،عمران خان کو اپنی اوقات کا پتہ چل گیا:خواجہ آصف

Dec 18, 2022 | 19:34:PM
عوام, مقبولیت ,عمران خان ,اوقات , پتہ,خواجہ آصف
کیپشن: خواجہ محمد آصف سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، انہیں اپنی اوقات کا پتہ چل گیا، عوام میں ان کی مقبولیت کم ہو رہی ہے،عمران خان کی گواہی کون دے گا، پورے خاندان میں کسی کی دبئی اور کسی کی نیویارک میں جائیداد ہے،پاکستان دوالیہ نہیں ہو سکتا،ملک اشرافیہ کے کئے کی سزا بھگت رہا ہے۔

 سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آڈیو لیکس میں ان کے جھوٹ اور چوری سامنے آگئی، تباہ حال ملنے والی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، عام شہری محب الوطن ہیں ان کو اس مٹی سے پیار ہے، عمران خان نے ہماری روایت کو تار تار کر دیا ہے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کیس بنایا، اس کے فلیٹ خاندانی ملکیت ہے، میاں نواز شریف بطور وزیر اعظم تاریخیں بھگت رہے تھے۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز جیل میں اکٹھے تھے، ہم نے قانون کی پاسداری کی اور تاریخیں بھگتیں، اگر اس میں شرم ہوتی تو تھوڑے سے پانی میں ڈوب مرتا۔

ورکرز سے خطاب میں وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ الیکشن کراؤ، بلیک میلنگ سے الیکشن نہیں کروائیں گے، کل 3 ہزار افراد لبرٹی چوک میں تھے، دس لاکھ کا مجمع کہاں گیا،عمران خان کو اپنی اوقات کا پتہ چل رہا ہے، الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے،پی ڈی ایم اور عوام کی امنگوں کے مطابق الیکشن ہوں گے۔