عمران خان تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ مت دو ، استعفے دو اور جان چھوڑو

مران خان ! لوگ جانتے ہیں کہ تم کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہو ،سعید غنی

Dec 18, 2022 | 11:37:AM
پاکستان پیپلز  پارٹی ,سعید غنی ,  عمران خان ,بھارت, بلاول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز  پارٹی کے رہنما سعید غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  عمران خان تاریخ پر تاریخ ، تاریخ پر تاریخ مت دو ، استعفے دو اور ہماری جان چھوڑو۔

 کراچی وسطی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان ! لوگ جانتے ہیں کہ تم کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہو ، تم کام کرتے ہو تو بھارت خوش ہوتا ہے، بلاول جب بات کرتا ہے تو بھارت کی حکومت کو آگ لگتی ہے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کا 23 دسمبر کو دونوں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان 
سعید غنی کا چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ مت دو ، استعفے دو اور جان چھوڑو۔سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر جو لوگ کراچی والوں سے ووٹ لے کر گئے انھوں نے آپ کے لیے کچھ نہیں کیا۔

ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں ماؤں بہنوں کی جلسے میں شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ ضلع وسطی جیالوں کا ہے۔