ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات ۔۔ شیڈول جاری

لاہور ، ہائیکورٹ، سالانہ، انتخابات، شیڈول جاری، کاغذات نامزدگی، 26 فروری

Dec 18, 2021 | 10:31:AM
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کا شیڈول جاری
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ بار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امیدواروں کےکاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک وصول کیے جائیں گے۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال کے 23 اور 24 دسمبر کو ہوگی۔

 چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سےلاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات بارے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ۔ امیدواروں کی عبوری فہرست 27 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی ،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 28 دسمبر کو وصول کئے جائیں گے۔

امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 دسمبر کو لے سکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 30 دسمبر بروز جمعرات آویزاں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 11دن تک ہنسنے پر پابندی عائد۔۔۔شاپنگ بھی نہیں ہوگی
 لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 26 فروری 2022 کو ہونگے ،لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ صبح نو سے پانچ بجے تک بغیر کسی  وقفے کےجاری رہے گی ۔

 سالانہ انتخابات میں18اضلاع کے 25 ہزار سے زائد وکلاء اپنا رائے حق دہی استعمال  کریں گے۔
 یہ بھی پڑھیں: کیا ہوا تیرا وعدہ۔۔۔وہ قسم وہ ارادہ۔۔۔انڈین گانے پر اداکارہ فضا علی کی ویڈیوز وائرل ہو گئی