سیاحت کا فروغ۔پی آئی اےنے خصوصی کرائے متعارف کرا دیئے

Dec 18, 2020 | 18:48:PM
سیاحت کا فروغ۔پی آئی اےنے خصوصی کرائے متعارف کرا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کیلئے شمالی علاقوں کے مسافروں کیلئے خصوصی کرایہ متعارف کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تا سکردو اور اسلام آباد تا گلگت خصوصی کم از کم کرایہ 6915روپے مقررکیاگیا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں پر ڈسکانٹ متعارف ہونے کے بعد شمالی علاقوں کے افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔خصوصی کرائے سے امید ہے کہ شمالی علاقوں کے مہمانوں کو خوشی مہیا ہوگی۔ملک بھر کے افراد بھی سرد سیاحت اور صاف موسم میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا نظارہ کرسکیں گے۔ ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پروازوں پر مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔