ٹی وی اورفلم کے معروف اداکار علی اعجاز کی پہلی برسی

Dec 18, 2020 | 18:25:PM
ٹی وی اورفلم کے معروف اداکار علی اعجاز کی پہلی برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی فلم نگری اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار علی اعجاز 18 دسمبر 2018 کو یہ دنیا چھوڑ گئے تھے۔ آج اس فن کار کی پہلی برسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی اعجاز کو ہم سے بچھڑے دو سال ہو گئے۔معروف اداکارنے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ لاہور سے ٹی وی کی نشریات کا آغاز ہوا تو سلسلے وار کھیل ’لاکھوں میں تین‘ پیش کیا جانے لگا جس کے تین مرکزی کرداروں میں سے ایک علی اعجاز نے نبھایا۔
 اس زمانے میں ہر ایک کی زبان پر ان کا تکیہ کلام ’ایوری باڈی کو چائے کا صلح مارتا ہے!‘ چڑھا ہوا تھا۔ اس کردار نے انھیں مقبولیت دی۔ انھوں نے زیادہ تر مزاحیہ کردار نبھائے۔