صحافی خاورحسین کی نماز جنازہ ادا ،سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر کی شرکت

Aug 18, 2025 | 21:34:PM
صحافی خاورحسین کی نماز جنازہ ادا ،سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)سینئرصحافی خاور حسین کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کر دی گئی،خاورحسین کے جسد خاکی  کومرکزی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

  نمازِ جنازہ میں سابق سینیٹر عاجز دھامرہ،سابق ایم پی اے رانا عبدالستار راجپوت ایس ایس پی عابد علی بلوچ دیگر سیاسی ،سماجی اور بڑی تعداد میں صحافی شریک ہوئے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید بھی احاطہ عید گاہ میں موجود تھیں۔ 

سینئرصحافی خاور حسین کے نماز جنازہ کے بعد رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی،خاور کے والد رحمت علی باجواہ اور بھائیوں سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: