مسلم لیگ (ن) کا رانا ثنااللہ کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ، ٹکٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثنااللہ خان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا،اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثنااللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان