نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام کی منظوری 

Aug 18, 2023 | 15:34:PM
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام کی منظوری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)گورنر بلوچستان ملک ولی کاکڑ نے نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کردی،گورنر بلوچستان نے پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر علی مردان ڈومکی کے نام کی منظوری دیدی ۔

گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد علی مردان ڈومکی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا ،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کا نام حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی نے فائنل کیا تھا جس کی سمری اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے منظوری کے لیے گورنر کو بھجوائی تھی۔

 اب گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی منظوری دیدی ہے۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

میر علی مردان خان ڈومکی سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں، علی مردان ڈومکی سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی کے نواسے ہیں
علی مردان ڈومکی کا تعلق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لہڑی سے ہے، علی مردان ڈومکی 13 اکتوبر 1972ءکو پیدا ہوئے۔
علی مردان ڈومکی نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا، علی مردان ڈومکی 2002ء سے 2005ء تک تحصیل ناظم لہڑی اور 2005ءسے 2010ء تک ضلع ناظم سبی رہے، علی مردان ڈومکی کے بھائی وزیر مملکت سائنس و ٹیکنالوجی بھی رہے۔