علیزے شاہ کا مبینہ تشدد کے الزامات پر ردعمل 

Aug 18, 2023 | 09:51:AM
 اداکارہ علیزے شاہ نے ساتھی اداکارہ منسا ملک کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے ساتھی اداکارہ منسا ملک کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔  

یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ منسا ملک نے اسلام آباد کے ویمن سینٹر پولیس اسٹیشن 7 جی میں شکایت درج کروائی تھی کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ علیزے شاہ نے ان پرایک سگریٹ پھینکتے ہوئے تشدد کرنے کی کوشش کی ہے۔

درخواست میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ علیزے شاہ نے کمرے میں داخل ہونے کے بعد نشے کی حالت میں انہیں جوتیوں سے بھی مارا ہے۔

تاہم علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک بلاگر عائشہ جہانگیر ملک کی اسٹوری شیئر کی ہے جو واقعہ کی عینی شاہد ہیں۔

عائشہ جہانگیر کے مطابق منسا ملک نے سب سے پہلے علیزے شاہ کو تھپڑ مارا جس کے بعد جھگڑا بڑھ گیا۔ عائشہ جہانگیر نے لکھا کہ حقیقت میں اس دوسری خاتون نے علیزے کو پہلے تھپڑ مارا اور جسمانی تشدد کا آغاز کیا، عملہ اور ساتھی فنکار علیزے کے ساتھ ہیں، یہ واقعہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا تھا اور علیزے اپنی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رات 12 بجے تک سیٹ سے باہر نہیں نکلی تھیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس لیے میرا مشورہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ آپ لوگ دیکھتے ہیں اس پر پہلے دوسرے کا موقف سنے بغیر یقین نہ کریں۔

علیزے شاہ نے عائشہ جہانگیر ملک کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ سچ کبھی چھپتا نہیں ’۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ”عہد وفا“ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے فن کا لوہا منواچکی ہیں۔