آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ون آن ون ملاقات

Aug 18, 2022 | 21:46:PM
آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ، امریکی سینٹ کام کے کمانڈر، ون آن ون ملاقات
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ون آن ون ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاع، سکیورٹی اور عسکری سطح پر باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں پاک امریکا فوجی تربیتی تبادلہ پروگرام بھی زیر بحث آیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سینٹ کام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کا کوئی ٹوئٹر اکاﺅنٹ نہیں، ترجمان سپریم کورٹ