روپیہ کمزرو،ڈالر پھر مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے بعد ایک بار پھر اس میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ روپیہ کمزور ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ رواں کاروباری ہفتے سے شروع سے ہی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری آ گئی ہے،آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 216 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ 2 دن میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو چکا ہے، رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 213 روپے 90 پیسے بڑھ کر 214 روپے 88 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 193 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار 870 ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی گرفتاری،ہاشم ڈوگر نے بڑا قدم اٹھا لیا