اشرف غنی کو گرفتار کیا جائے۔۔افغان سفارتخانے کا انٹر پول سے مطالبہ

Aug 18, 2021 | 20:06:PM
 اشرف غنی کو گرفتار کیا جائے۔۔افغان سفارتخانے کا انٹر پول سے مطالبہ

(24نیوز)افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تاجکستان میں افغان سفارت خانے نے انٹر پول سے سابق افغان صدر اشرف غنی، حمد اللّٰہ محب اور فضل محمود فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان سفارت خانے نے موقف اختیار کیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی قومی خزانہ لوٹ کر فرار ہوئے ہیں ۔انہیں فوری طور ساتھیوں سمیت گرفتار کیا جائے۔

 واضح رہے کہ 15اگست کو کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے تھے ،اطلاعات کے مطابق اشرف غنی بھاری رقم ساتھ لے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔ جاہل ترین 10 ممالک ۔بھارت کاپہلا نمبر۔پاکستان۔.؟