بچوں کیلئے مسجدِ نبوی کے دروازے کھل گئے

Aug 18, 2021 | 15:38:PM
بچوں کیلئے مسجدِ نبوی کے دروازے کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت صحت نے 30 جون سے 12 سے 18 برس کی عمر کے بچوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا آغاز کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مسجدِ نبوی میں بچوں کے داخلے پر عائد پابندی کو ڈیڑھ سال بعد ختم کردیا گیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے بچوں کو تقریباً ڈیڑھ سال بعد مسجد میں داخلے اور نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
 12 سے 18 سال کی عمر تک کے بچوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ کورونا کی دونوں خوراکیں لینے والے بچوں کو عمرہ کی ادائیگی کی بھی اجازت ہوگی۔
 یاد رہے کہ سعودی وزارت صحت نے 30 جون سے 12 سے 18 برس کی عمر کے بچوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا آغاز کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ، ملزموں کی شناخت نادرا کرے گا