شیرسڑکوں پرنکل آیا۔۔ویڈیو وائرل

Aug 18, 2021 | 14:38:PM
شیرسڑکوں پرنکل آیا۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں پالتو شیر کے سڑکوں پر مٹر گشت نے شہریوں کو خوف زدہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پالتو شیر کے سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، ویڈیو میں کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ کی سڑکوں پر پالتو شیر کو گھومتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شیر کا مالک بھی موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیر کو چینی تاجر نے پال رکھا ہے جسے پہلے کمبوڈین حکام نے ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضبط کرلیا تھا تاہم کمبوڈین وزیراعظم ہن سین کی مداخلت کے بعد اسے مالک کو واپس کردیا گیا تھا۔

 اسکاٹ لینڈ کے صحافی اینڈریو میک گریگور نے شیر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘شیر کو چینی تاجر کیو ژاؤ نے نوم پنہ میں ایک گھر میں پالتو جانور کے طور پر رکھا ہوا ہے جو باہر کی گلی میں گھوم رہا ہے اور اس کی نگرانی نہیں کی جاتی۔

ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد شیر کو اس کا مالک واپس گھر لے گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پالتو شیر کے مالک پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو مرتا  ہوا دیکھنے کا شوق۔نرس نے وہ کام کیا جسے جان کر سب دنگ رہ گئے