اسلام آباد کے بلیو ایریا میں کاروں سے "ڈرفٹنگ" کرنے والے تھانے میں بند ہو گئے
کیپشن: بلیو ایریا کی سروس روڈ پر کاروں سے ڈرفٹنگ کرنے والوں کی ویڈیو ایک شہری نے بنائی اور پولیس کو طلب کر لیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) اسلام آباد کے بلیو ایریا میں کاروں سے "ڈرفٹنگ" کرنے والے تھانے میں بند ہو گئے۔ پولیس نے گاڑیاں بھی تھانے میں بند کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے اور شہریوں کی جانوں کو خطرے سے دوچار کیا اور ٹریفک رولز کی سنگین وائلیشن کی۔
اسلام آباد کی ٹریفک پولیس نے ان لوگوں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس سٹیشن کوہسار سے مدد لی۔ ان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے بتایا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ کو تھپڑ کیوں مارا؟ریما خان نے وجہ بتادی