ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Apr 18, 2026 | 14:09:PM
ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پی ٹی آئی کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررہوگئی۔
5سال قبل دائرہونےوالی اس درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں 21 اپریل کو سماعت ہوگی،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو کاز لسٹ میں شامل کر دیا۔
درخواست ڈاکٹر یاسمین راشد کے وزیر صحت ہونے کے دوران دائر کی گئی تھی جس میں ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود زیر التواء درخواست پر فیصلہ نہ کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور پیرکوپاکستان میں ہوگا؛امریکی ٹی وی کا دعویٰ
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس درخواست پر سماعت کریں گے، شہری سید حسنین مہدی نے 17 جون 2021 کو توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔