آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ایل پی جی مزید سستی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی۔
ایل پی جی فی کلو 20 روپے سستی ہونے کے بعد 390 روپے میں فروخت ہورہی ہےجبکہ اوگرا کی جانب سے سرکاری قیمت 304 روپے مقررہے۔
مارکیٹ میں اب بھی ایل پی جی اب بھی 86 روپے مہنگی فروخت ہورہی ہے۔
دوسری طرف سوئی سدرن گیس قدرتی گیس دن میں تین اوقات کار میں سپلائی کررہی ہے،گیس بحران کی وجہ سے ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا ہے،ہوٹلوں پر ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیدکمی
حکام سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی فروخت پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہیں،قیمتوں پر عملدرآمد کرانا صوبائی حکومت اور کمشنرزکی ذمہ داری ہے۔