عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیدکمی 

Apr 18, 2026 | 10:53:AM
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیدکمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا ایران ممکنہ معاہدے کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیدکمی ہوگئی۔
امریکی خام تیل 11 فیصد کمی کے ساتھ 83 ڈالر فی بیرل پر آگیاجبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد 90 ڈالرفی بیرل پراس کی فروخت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدکرایوں میں کمی کیلئےٹیمیں تشکیل
دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی کاکہناہے کہ تہران جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی فیس عائد نہیں کرے گا،آمدورفت کیلئے صرف ایرانی حکام سے پیشگی اجازت درکار ہوگی، امریکا اور اسرائیل کے جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمزسے گزرنےکی اجازت نہیں ہوگی،دوست ممالک کے جہاز ایرانی افواج کے ساتھ رابطے کے بعد گزر سکیں گے،آبنائے ہرمزکے انتظام یا سلامتی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔