سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر جھوٹی نکلی، اداکارہ نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

Apr 18, 2023 | 23:19:PM
سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر جھوٹی نکلی، اداکارہ نے ویڈیو پیغام جاری کردیا
سورس: @instagram/saeedaimtiaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کی خبر کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فو ٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان میں اداکارہ نے کہا کہ " صبح جب میں اٹھی تو مجھے خود پتہ نہیں چلا کہ لوگ مجھ  سے  کیوں رابطہ کررہے ہیں اور میرے گھر میں بھی بہت سے لوگ آئے"۔انہوں نے بتایا کہ" کسی نے میرا انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا جس سے میری موت کی جھوٹی خبر چلائی گئی اور اس وجہ سے مجھے بہت ذہنی کوفت اٹھانی پڑی ہے"۔

اداکارہ نے بتایا کہ "وہ اس شخص کا پتہ لگالیں گی جس نے ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا اور کوشش کریں گی کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے"۔

View this post on Instagram

A post shared by @saeedaimtiaz

سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد  اداکار صائم علی نے بھی اداکارہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ لکھا کہ "الحمد اللہ، میری دوست بالکل ٹھیک ہے اور موت کی خبریں غلط ہیں"۔

فنکارہ کے قانونی مشیر سید مدبر رضوی کی جانب سے یہی بات کہی گئی تھی کہ موت کی خبر کنفرم نہیں ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by @saeedaimtiaz

واضح رہے کہ اپنے کام سے جلد ہی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے اور وہ یو اے ای اور امریکا میں پلی بڑھیں، اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا.سعیدہ امتیاز نے فلم "قلفی"، "ریڈرم"، "تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار"، "وجود"، اور فلم "کپتان" میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

View this post on Instagram

A post shared by @saeedaimtiaz

 یاد رہے کہ عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا ہے۔